![]() |
Attitude Poetry in Urdu کتاب سادہ رہے گی کب تک؟؟
کبھی تو آغاز باب ہو گا۔۔۔
جنہوں نے بستی اجاڑ ڈالی،،
کبھی تو انکا حساب ہوگا۔۔۔۔
اٹَھے گی ہم پر جو اینٹ کوئی۔۔۔
تو پتھر اسکا جواب ہو گا۔۔۔۔۔۔
سکون صحرا میں بسنے والو۔۔
ذرا رتوں کا مزاج سمجھو۔۔
جو آج کا دن سکوں سے گزرا۔۔
تو کل کا موسم خراب ہو گا۔۔۔
Read More
مـفرور پـرنـدوں کـو یہ تم جا کے بـتا دو
سوئے ہیں جو قاصد اُنہیں فی الفور جگا دو
کہہ دو اُنہیں صیاد تمہیں ڈھونڈ رہا ہے
تم بچوں کی خاطر ہی کوئی حشر اٹھا دو
سوتے رہے یوں سایئہ اشجار میں گر تم
ممکن ہے کہ پھر اپنی ہی آزادی کو گنوا دو
جو چھوڑ کے نکلے تھے قبیلے کو وہ پنچھی
تم جا کے کسی طرح انہیں گھر کا پتہ دو
جِس شَجر کے سائے میں ہم کرتے تھے باتیں
اُس شجر کے تُم سارے نشانات مٹا دو
Tags:
Attitude Poetry in Urdu